تلنگانہ معاملے پر جگن اور وجے اما مستعفی
in Telangana August 10, 2013 523 Views
حیدرآباد، 10 اگست: مرکزی حکومت کی جانب سے علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی اور اعزازی صدر وجے اما نے ہفتے کے روز اپنے عہدوں سے استفع دے دیا
جہاں وجے اما نے اپنا مکتوب استفع اسمبلی اسپیکر این منوہر کو بھیجا وہیں جگن نے چنچل گوڑہ جیل سے لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کواپنا استعفی فیکس کر دیا. جگن نے الزام لگایا کہ تلنگانہ پر کانگریس پارٹی نے “دوہرا معیار” اپناتے ہوئے “یکطرفہ” فیصلہ کیا ہے. انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس معاملے میں سبھی افراد کے خیالات اوراحساسات پر غور نہیں کیا گیا
واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 16 اراکین اسمبلی اور رکن لوک سبھا ایم راجہ موہن ریڈی پہلے ہی فیصلے کے خلاف احتجاج میں اپنے عہدوں سے استعفی دے چکے ہیں
تلنگانہ معاملے پر جگن اور وجے اما مستعفی 2013-08-10
-
tweet
-
-
-
-
-