Saturday , 23 March 2013
Ad
You are here: Home » اردو » اکبرالدین اویسی کی ضمانت پر کل آئیگا فیصلہ
اکبرالدین اویسی کی ضمانت پر کل آئیگا فیصلہ

اکبرالدین اویسی کی ضمانت پر کل آئیگا فیصلہ

نظام آباد، 14/فروری: مبینہ اشتعال انگیز تقریر معاملے میں گرفتار قائد مجلس اکبر الدین اویسی کی ضمانت عرضی پر نظام آباد کی عدالت نے آج سنوائی مکمل کر لی ہے اور اس پر جمعہ کے روز فیصلہ سنایا جائیگا

جمعرات کے روز عدالت نے دونوں طرف کے وکلہ کی بحث سنی اور فیصلہ کل تک کے لیئے محفوظ کر دیا. واضح رہے کہ عادل آباد کے نرمل میں ایک جلسہ کے دوران مبینہ طور پر ایک اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں نرمل پولیس نے قائد مجلس کو 8 جنوری کو گرفتار کیا تھا. اسکے بعد سے وہ عادل آباد کی ضلاع جیل میں محروس ہیں. بعد ازاں نظام آباد میں بھی انکے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا

نظام آباد کی عدالت میں اکبرالدین اویسی کو 12 فروری کو پیش کیا گیا تھا اور اسی دن انکی آواز کا نمونہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا. اسکے بعد عدالت نے انہیں 26 فروری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا

سنگا ریڈی کی عدالت نے 2005 کے ایک معاملے میں اکبر الدین اویسی کو پہلے ہی ضمانت دے دی ہے اور نظام آباد کی عدالت بھی اکبرالدین اویسی کے حق میں فیصلہ سناتی ہے، تو پھر نرمل کی عدالت سے ضمانت ملنے پر قائد مجلس جیل سے رہا ہو سکتے ہیں. جمعہ کے روز سنائے جانے والے فیصلے کو لیکرحیدرآباد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا

Next: Courts to decide on Akbar Owaisi’s bail today

Leave a Reply

Scroll To Top