تلنگانہ ملازمین نے دی ایک اور ہڑتال کی دھمکی
in اردو February 14, 2013 57 Views
حیدرآباد، 14/فروری: تلنگانہ این جی اوس جمعہ کے روز ریاستی حکومت کو ہڑتال پر جانے کی نوٹس دینگے
یہ نوٹس چیف سیکرٹری منی میتھیو کو ریاستی سیکریٹریٹ میں حوالے کی جائیگی. یہ فیصلہ جمعرات کو منعقد جے اے سی کے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لیا گیا. میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹی این جی او دیوی پرساد نے کہا تلنگانہ ملازمین کے اہم مطالبات میں دسویں پے ریویزن کمیشن کا قیام، عام ہڑتال کی مدت کو چھٹی تصور کرتے ہوئے بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمین پر درج مقدمات سے دستبرداری شامل ہیں
دیوی پرساد نے کہا کہ تلنگانہ ملازمین 1 مارچ سے سبھی ضلاع ہیڈ کوارٹرز پر دھرنے منعقد کرینگے، جبکہ 20 مارچ کو چلو اسمبلی ریلی منعقد کی جائیگی جسمیں ہزاروں افراد شرکت کرینگے. انہوں نے کہا کہ ملازمین 20 مارچ کے بعد کبھی بھی ہڑتال پر جا سکتے ہیں
Hyderabad News Telangana TNGOs Urdu News 2013-02-14
-
tweet
-
-
-
-
-