تین دن میں 3000 کروڑ روپے کی شادیاں
in Specials, Telangana February 14, 2013 251 Views
یوم عاشقاں، یعنی ویلینٹا ئنس ڈے کے روز بیاہ رچانے کی چاہت میں حیدرآباد اور ریاست کے لوگوں نے صرف ایک دن میں کروڑوں روپے خرچ کر دیئے ہیں. جنکو آج شادی کے لیئے فنکشن حال نہیں ملا، انہوں نے یا تو چہارشنبہ کے روز ہی شادی کر لی تھی، یا پھر جمعہ کے روز اپنا بیاہ رچائینگے
اس سال بسنت پنچمی اور ویلینٹا ئنس ڈے ساتھ ساتھ آئے ہیں. اسی لیئے ریاست بھر میں، ایک اندازے کے مطابق، 13 سے 15 فروری کے بیچ قریب ایک لاکھ جوڑوں نے شادیاں کی ہیں. انمیں سے قریب 30000 نے شہر کے 500 سے زائد فنکشن ہالس میں شادی کی ہے. مندروں کے شہر تروملا میں بھی 14 سے 16 فروری کے بیچ قریب 2000 شادیاں منعقد ہو رہی ہیں. پچھلے سال یہ تعداد قریب 400 تھی
شادی کے لیئے ان تین دنوں کے انتخاب کی وجہ سے فنکشن حال، پھول، سجاوٹ، پکوان اور دیگر ضرورتوں کی چیزوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو گیا ہے. چونکہ کچھ افراد نے شادی خانوں کی بکنگ چھ مہینوں سے لیکر ایک سال پہلے کروا دی تھی، اسی لئے دیگر افراد زیادہ سے زیادہ قیمت دیکر بکنگ کروانے تیار تھے. کچھ شادی خانوں میں تو جمعرات کے روز چھ-چھ شادیاں بھی منعقد ہوئیں. عام طور پر ڈھائی سے تین لاکھ روپے کے نارمل پیکیج کی جگہ کچھ افراد نے تو آٹھ سے 10 لاکھ روپے تک ادا کیئے ہیں
پھولوں کے داموں میں بھی عام دنوں کے مقابلے چھ سے آٹھ گنا اضافہ گیا ہے. کچھ تاجروں نے ایک پنڈال کی قیمت دو لاکھ روپے سے بدکار چھ لاکھ کردی ہے. لیکن اسکے باوجود انکے خریداروں میں کوئی کمی نہیں آئ. ساتھ ہی سجاوٹ کرنے والے، صفائی والے، ویٹرس، باورچی اور دیگر افراد نے بھی اپنی خدمات کے دام کئی گنا بڑھا دیئے ہیں
ان تین دنوں میں ہونے والی قریب ایک لاکھ شادیوں پر اوسط تین لاکھ روپے بھی خرچ کے گئے ہوں، تو مجموعی طور پر ریاست آندھرا پردیش میں 3000 کروڑ روپے شادیوں پر خرچ ہوئے ہیں. جانکر مانتے ہیں کی اتنے کم عرصے میں شادیوں پر خرچ ہونے والی یہ اب تک ا سب سے زیادہ رقم ہے
2013-02-14
-
tweet
-
-
-
-
-