Home » Top Stories » Telangana » سری لنکا کو ہراکر ہندوستانی ٹیم پہنچی فائنل میں
سری لنکا کو ہراکر ہندوستانی ٹیم پہنچی فائنل میں

سری لنکا کو ہراکر ہندوستانی ٹیم پہنچی فائنل میں

کارڈف، 20/جون: گیند بازوں کے بااثر مظاہرے کے بعد شکھر دھون اور وراٹ کوہلی کے نصف سنچری سے ہندوستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں سری لنکا پر آٹھ وکٹ کی آسان جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی

ہندوستان نے 182 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہترین فارم میں چل رہے دھون (68) اور کوہلی (ناٹ آووٹ 58) کے نصف سنچریوں کی بدولت 15 اوور باقی رہتے دو وکٹ پر 182 رن بناکر انتہائی آسان جیت درج کی. دھون نے 18 اور 62 رنز پر ملی لائف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 92 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا مارا. انہوں نے روہت شرما (33) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 77 اور کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 65 رن کی ساجھےداری کی. کوہلی نے 64 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے اور ایک چھکا مارا

ہندوستان اب 23 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن میں ہونے والے فائنل میں میزبان انگلینڈ سے بھڑیگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا. اس سے پہلے اشانت (33 رن پر تین وکٹ) اور اشون (48 رن پر تین وکٹ) نے سری لنکا کو آٹھ وکٹ پر 181 رن پر روک دیا. سری لنکا کی جانب سے صرف کپتان انجیلو میتھیوز (51) اور مہیلا جے وردھنے (38) ہی ٹک کر بلے بازی پر پائے. دو اپریل 2011 کو ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے سے لے کر یہ ہندوستان کی 12 میچوں میں سری لنکا کے خلاف نویں فتح ہے. سری لنکا نے اس دوران دو میچ جیتے جبکہ ایک مقابلہ ٹائی رہا

Previous: اتراکھنڈ سیلاب میں ہزاروں لوگوں کے مرنے کا خدشہ

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top