You are here:
Home »
اردو »
تحریک عدم اعتماد کو وائی ایس آر کانگریس کی تائد، تلگو دیشم متزلزل
تحریک عدم اعتماد کو وائی ایس آر کانگریس کی تائد، تلگو دیشم متزلزل
حیدرآباد، 12/مارچ: وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد میکاپاٹی راج موہن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ انکی جماعت حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تائد کریگی
واضح رہے کہ انکے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کسی بھی پارٹی کی جانب سے پیش کیئے جانے والے تحریک عدم اعتماد کی تائد کریگی
دوسری جانب تلگو دیشم پارٹی قائد پی کیشولو نے کہا کہ انکی جماعت اس معاملے پر مناسب وقت پر فیصلہ کریگی. بجٹ اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی طے کرنے منگل کے روز صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائڈو نے اراکین اسمبلی و کونسل کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی. نائڈو فلحال مغربی گوداوری میں وستنا می کوسم پدیاترا میں مصروف ہیں
2013-03-12
Previous: TRS writes open letter seeking support of TDP, YSRCP