لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی قیادت راہل کریں گے: منیش تیواری
in اردو January 13, 2013 156 Views
نئی دہلی، 13 جنوری: وزیرنشریات منیش تیواری نے اتوار کو کہا کہ راہل گاندھی 2014 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قیادت کرینگے
وزیرنشریات نے کہا کہ کانگریس پارٹی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کچھ ریاستوں میں نئے سیاسی اتحاد کی بھی امید کر رہی ہے. یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کے امکانات کے درمیان کانگریس راہل گاندھی کو اپنے رہنما کے طور پر پیش کرے گی، تیواری نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں ایک تنظیمی نظام ہے اورفلحال کانگریس صدر سونیا گاندھی اور وزیر اعظم منموہن سنگھ اسے پچھلے نو سالوں سے کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں. ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ گزشتہ کچھ وقت سے ہے کہ راہل گاندھی کو پارٹی اور ملک دونوں کے معاملات میں زیادہ اہم کردار ادا کرنا چاہئے
2013-01-13
-
tweet
-
-
-
-
-