Latest News
  • Retired Sub Inspector killed in road accident
  • 27-year-old killed in train accident
  • Student committed suicide for not allowing him to go Tank Bund
  • CM agrees to sanction 40 addl. Armed Police Parties for Forest Protection`
  • Ponguleti accuses media of twisting Moily’s statement
Home » اردو » متحدہ آندھرا کے حامیوں کا نائڈو کی پدیاترا کےخلاف احتجاج

متحدہ آندھرا کے حامیوں کا نائڈو کی پدیاترا کےخلاف احتجاج

وجےواڑہ. 3 فروری: تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کی تائید کرنے کے خلاف کانگریس رکن پارلیمنٹ ایل راجگوپال نے اتوار کے روز وجےواڑہ میں ایک ریلی نکالتے ہوئے ٹی ڈی پی صدر چندرا بابو نائڈو کی وستنا می کوسم پدیاترا کو روکنے کی کوشش کی

راجگوپال انکے حامیوں کے ساتھ نائڈو کو ایک یاداشت پیش کرنا چاہتے تھے. تاہم پولیس نے انکی ریلی کو ناکام بنا دیا. اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے راجگوپال نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ریاست کی تقسیم نہیں ہونے دینگے. تلنگانہ کی تائید کے باوجود چندرا بابو نائڈو کی علاقہ آندھرا میں پدیاترا کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائڈو کو اپنا موقف بدلنا ہوگا

راجگوپال جب اپنے حامیوں کے ساتھ نائڈو کی پدیاترا کی جانب بڑھ رہے تھے، تب پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا

اس احتجاج کی وجہ سے وجےواڑہ شاہ رہ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ہے

rajagopal reddy
Previous: سابق وزیر سروجنی پلا ریڈی کا انتقال
Next: تلنگانہ کی عوام کانگریس کو سبق سکھائینگے: ہریش راؤ

Leave a Reply

Scroll To Top