Sunday , 17 March 2013
Ad
You are here: Home » اردو » قانون ساز کونسل انتخابات: وزیر اعلی دہلی روانہ

قانون ساز کونسل انتخابات: وزیر اعلی دہلی روانہ

حیدرآباد، 8/مارچ: قانون ساز کونسل انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو قطعیت دینے وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی سمیت کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین جمعہ کے روز دہلی پہنچ چکے ہیں. ان میں نائب وزیر اعلی دامودر راج نرسمہا اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بوتسا ستیانارائنا بھی شامل ہیں

یہ قائدین پارٹی ہائی کمان سے مشاورت کرکے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیئے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینگے. اسی بیچ قانون ساز کونسل کی 9 سیٹوں کے لیئے قریب 200 قائدین دارلحکومت میں زور آزمائی کر رہے ہیں

ریاستی اسمبلی میں اراکین کی تعداد کی بنیاد پر کانگریس پارٹی قانون ساز کونسل کی پانچ سیٹیں با آسانی جیت سکتی ہیں، جبکہ تلگو دیشم پارٹی تین سیٹیں پر، وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی ایک ایک سیٹ پر کامیاب ہو سکتے ہیں

ذرایع کے مطابق کانگریس پارٹی میں جملہ 9 سیٹوں کے لیئے 200 قائدین اپنی امیدواری پیش کر رہے ہیں. ان میں گورنر کی جانب سے نامزد کیئے جانے والی 4 سیٹیں شامل ہیں. جہاں اراکین اسمبلی کوٹہ میں ضروری ہونے پر 21 مارچ کو انتخابات کروائے جائینگے، وہیں گورنر اس ماہ کے آخر میں چار اراکین کو نامزد کرینگے

امیدواروں میں سابق وزرا، سبق اراکین اسمبلی و قانون کونسل و دیگر شامل ہیں. کانگریس ہائی کمان آج شام یا کل تک امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے سکتا ہے. ذرائع کے مطابق سابق وزیر محمد علی شبیر کی امیدواری تقریبا طے ہے، جبکہ دیگر ناموں کو لیکر ابھی فیصلہ لیا جانا باقی ہے

MLC Elections
Next: Bhumi puja for Polavaram

Leave a Reply

Scroll To Top