چندرا بابو نائڈو کو آرام کا مشورہ
in اردو January 27, 2013 42 Views
وجے واڈہ: صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائڈو کو ڈاکٹروں نے ایک ہفتے تک اپنی پدیاترا روک کر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے
لیکن اس مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے، نائڈو نے اپنی وستنا می کوسم پدیاترا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ وہ پیر کے روز آرام کرینگے. پارٹی قائد جی رام موہن راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کرشنا ضلع کے کانچی کرلا میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے نائڈو کا قریب چار گھنٹوں تک طبی معاینہ کیا انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا. نائڈو کے بائیں پیر میں سوجن آ گئی ہے اور وہ ٹھیک سے چل نہیں پا رہے ہیں. ساتھ ہی ہی انکا دیابیطس بھی بڑھ گیا ہے.
Chandrababu Naidu hyderabad Hyderabad News INN INNLIVE padayatra Urdu News 2013-01-27
-
tweet
-
-
-
-
-