Home » اردو » حیدرآباد میں دیوار منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک
حیدرآباد میں دیوار منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک

حیدرآباد میں دیوار منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک

حیدرآباد، 24/اکتوبر: شہر کے وجے نگر علاقے کی کوٹما بستی میں ایک دیوارمنہدم ہو جانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہو گئے

یہ ہولناک واقعہ جمعرات کی صبح قریب 6 بجے پیش آیا جب سبھی افراد خاندان محو خواب تھے اور انکے کچے مکان سے متصل ایک خانگی کالج کی 15 فیٹ کی دیوار گر پڑی. تین افراد پاروتی (45)، لکشمی (25) اور سات سال کا لڑکا جناردھن ملبہ میں دب کر مر گئے جبکہ پڑوسیوں اور بلدیہ کی راحت ٹیموں نے مولو (29) اور نو سالہ سری ہری کو بچا لیا، حالانکہ وہ بھی بری طرح زخمی ہو گئے ہیں. اس خاندان کا تعلق مغربی گوداوری کے بھیما ورم سے ہے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میئر بلدیہ ماجد حسین اور دیگر عھدیدار وہاں پہنچ گئے

حیدرآباد میں دیوار منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک
Previous: آندھرا پردیش میں تیز بارش جاری، 10 افراد ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top