Home » اردو » آندھرا پردیش میں صدر راج نافظ کرنے کی تیاریاں؟
آندھرا پردیش میں صدر راج نافظ کرنے کی تیاریاں؟

آندھرا پردیش میں صدر راج نافظ کرنے کی تیاریاں؟

نئی دہلی، 24/اکتوبر: پچھلے دو دنوں سے دہلی کا دورہ کر رہے آندھرا پردیش کے گورنر ای یس یل نرسمھن نے جمعرات کے روز وزیر اعظم دفتر کے عھدیداروں سے ملاقات کی. اس ملاقات کے بعد یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کو یقینی بنانے مرکز ریاست میں صدر راج نافذ کر سکتا ہے اور اسی سلسلے میں گورنر کو پی یم او بلوایا گیا

نرسمہا نے چہارشنبہ کے روز صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور تلنگانہ کے لیئے تشکیل کیئے گئے گروپ آف منسٹرز کے اراکین سے ملاقات کی تھی. اسکے علاوہ انہوں نے مرکزی حکومت کے کئی اعلی عھدیداروں سے بھی ملاقات کی ہے اور ریاست کی تازہ سورت حال پر گفتگو کی. جمعرات کے روز انہوں نے مرکزی وزیر کے سامبا سوا راؤ اور ویرپا موئیلی سے بھی ملاقات کی جبکہ وہ وزیر دفاع اے کے انٹونی اور نائب صدر کانگریس راہل گاندھی سے بھی ملاقات کرنے والےہیں. گورنر جمعہ کے روز وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں

ان ملاقاتوں کے پیش نظر یہ قیاس اور قوی ہو گیا ہے کہ مرکز ریاست میں صدر راج نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے تاکہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو آسانی سے مکمل کیا جا سکے

اس بیچ کانگریس پارٹی کے سیما آندھرا کے قائدین آج دہلی پہنچ چکے ہیں اور ریاست کی تقسیم کو روکنے کی درخواست کے ساتھ وہ آج رات صدر جمہوریہ سے ملاقات کرینگے

آندھرا پردیش میں صدر راج نافظ کرنے کی تیاریاں؟
Previous: گھروں کی قیمت 10 فیصد کمی کا امکان
Next: آندھرا پردیش میں تیز بارش جاری، 10 افراد ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top