Home » اردو » آندھرا پردیش میں تیز بارش جاری، 10 افراد ہلاک
آندھرا پردیش میں تیز بارش جاری، 10 افراد ہلاک

آندھرا پردیش میں تیز بارش جاری، 10 افراد ہلاک

حیدرآباد، 24 اکتوبر: اندھرا پردیش حکومت نے بارش اور سیلاب میں اب تک 10 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے

جمعرات کو ریاستی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کی جانب سے منعقد ایک جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد، وزیر مال این رگھوویرا ریڈی نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. ان میں چار اموات پرکاشم ضلعے میں ہوئی ہیں جبکہ حیدرآباد سمیت دیگر علاقوں میں چہ افراد ہلاک ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے قریب ڈھائی لاکھ ہیکٹر اراضی پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں اور 300 مکانات کو نقصان پہنچا ہے. ریاست کے مختلف علاقوں سے 6500 افراد کو 19 ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے

اسی بیچ محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے

بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقوں میں عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے. سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے سے بس خدمات متاثر ہوئی ہیں، جبکہ پٹریوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی راستہ تبدیل کیئے جا چکے ہیں

آندھرا پردیش میں تیز بارش جاری، 10 افراد ہلاک
Previous: آندھرا پردیش میں صدر راج نافظ کرنے کی تیاریاں؟
Next: حیدرآباد میں دیوار منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top