Home » اردو » اندرا کرن ریڈی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی

اندرا کرن ریڈی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی

عادل آباد، 11 اگست: سابق رکن پارلیمان اور عادل آباد ضلع کی ممتاز سیاسی شخصیت اندرا کرن ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے. یہ فیصلہ پارٹی کے مخالف تلنگانہ موقف کے احتجاج میں لیا گیا

رکن اسمبلی کے کونپا کے ساتھ انہوں نے پچھلے سال 30 نومبر کو چنچل گوڑہ جیل میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی تھی اور بعد ازاں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی. لیکن پارٹی کے مخالف تلنگانہ موقف کے پیش نظر کونڈا سریکھا سمیت دیگر قائدین کے استفع کے بعد اندرا کرن ریڈی نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس فیصلے کی وجہ سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا علاقہ تلنگانہ میں وجود نہ کے برابر ہو گیا ہے

اندرا کرن ریڈی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی
Previous: شیوراج سنگھ کی عید پر ٹوپی پہننے پر سیاست جاری
Next: سیماندھرا قائدین کا منگل کو دہلی میں احتجاجی دھرنا

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top