Home » Top Stories » Telangana » بودهگیا دھماکوں کے بعد حیدرآباد میں ہائی الرٹ

بودهگیا دھماکوں کے بعد حیدرآباد میں ہائی الرٹ

حیدرآباد، 7/جولائی: بہار کے بودهگیا مندر میں دھماکوں کے بعد حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی الرٹ کر دیا گیا ہے

مرکزی وزارت داخلہ نے بودهگیا میں سلسلہ وار دھماکوں کے بعد ملک کے آٹھ اہم شہروں میں الرٹ جاری کیا ہے. دہلی، ممبئی ، کولکتہ، احمدآباد، پونہ، بنگلور، چنائی اور حیدرآباد میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں. حیدرآباد کے کئی حساس مقامات پر پولیس نے پٹرولنگ تیز کر دی ہے، جبکی کئی مقامات پر تلاشی مہم بھی جاری ہے. سائبرآباد پولیس نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کیئے ہیں

حیدرآباد کے سبھی مذہبی اور سیاحتی مقامات، شاپنگ مالس، سنیما ہالز، بس اور ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا گیا اور کچھ مقامات پر زائد سیکورٹی فورسس کو تعینات کیا گیا

bodhgaya blast hyderabad alert terror strike
Previous: بودھگيا میں نو دھماکے، دو زخمی
Scroll To Top