Home » Top Stories » Telangana » تلنگانہ پر کانگریس کے جلسہ عام میں ہزاروں کی شرکت

تلنگانہ پر کانگریس کے جلسہ عام میں ہزاروں کی شرکت

حیدرآباد، 30 جون: اتحاد اور طاقت کا ایک بے مثال مظاہرے کرتے ہوئے اتوار کے روز تلنگانہ علاقے کے کانگریس لیڈروں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کی وہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے حق میں بنا کسی تاخیر فیصلہ سنائے

نظام کالج میدان پر تلنگانہ سادھنا سبھا کو خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس نے امید ظاہر کی کہ مرکز جلد ہی تلنگانہ کے حق میں فیصلہ لیگا. انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سب کے لیئے قبل قبول ہوگا. نائب وزیر اعلی دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہی تلنگانہ قائم کر سکتی ہے اور کریگی. ریاستی وزیر کے جنا ریڈی نے اپنے صدارتی خطاب میں دعوی کیا کہ تلنگانہ کے لیئے جدوجہد میں کانگریس قائدین ہی ہمیشہ سے سرگرم رہے ہیں اور علیحدہ ریاست کی تشکیل تک وہ جدوجہد جاری رکھینگے

رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے کہا کہ سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ہی تلنگانہ کے قیام اعلان کریگی اور یہ اعلان ایک ہفتہ میں بھی ہو سکتا ہے

مرکزی وزیر بلرام نائیک اور سروے ستیہ نارائن، ممبران پارلیمنٹ وی ہنومنت راؤ، گٹٹا سکھندر ریڈی، پونم پربھاکر، کے راج گوپال ریڈی، ایم اجن کمار یادو، ریاستی وزرا، اراکین اسمبلی و قانون ساز کونسل اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کیا. اس موقعے پر تلنگانہ کی مانگ کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی. جلسے میں تلنگانہ کے شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا

telangana sadhana sabha
Previous: ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل پائے گا: وزیر اعلی
Scroll To Top