Home » اردو » تلنگانہ ملازمین نے دی ہڑتال کی نوٹس

تلنگانہ ملازمین نے دی ہڑتال کی نوٹس

سیما آندھرا ملازمین نے بھی کیا چلو حیدرآباد ریلی کا اعلان
حیدرآباد، 15/فروری: تلنگانہ ملازمین کی جائنٹ ایکشن کمیٹی نے جمعہ کے روز ریاست کی چیف سیکرٹری منی میتھیو کو ہڑتال پر جانے کی نوٹس دے دی
تلنگانہ ملازمین کی مانگ ہے کہ ریاستی حکومت دسویں پے ریویزن کمیشن کا قیام عمل میں لائے، پچھلی بار کی گئی عام ہڑتال کی مدت کو چھٹی تصور کرتے ہوئے ملازمین کی بقایا تنخواہ ادا کرے اور ملازمین پر درج مقدموں سے دستربرداری اختیار کرے. جئے تلنگانہ کے نعروں کی گونج میں جے اے سی کے قائدین آج سیکریٹیریٹ پہنچے اور ہڑتال کی نوٹس چیف سیکرٹری کے حوالے کی
ہڑتال کے متعلق بات کرتے ہوئے، دیوی پرساد نے کہا کہ حکومت نے پچھلی بار ہڑتال ختم کراتے وقت کیئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے. انہوں نے اعلان کیا ہے، تلنگانہ ملازمین 1 مارچ کو سبھی اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرینگے اور 20 مارچ کو چلو اسمبلی پروگرام منعقد کیا جائیگا. اسکے بعد ملازمین کبھی بھی ہڑتال پر جا سکتے ہیں

تلنگانہ جے اے سی کے قائدین نے اے پی این جی اوس سے چلو حیدرآباد ریلی منسوخ کرتے ہوئے آندھرا کے کسی علاقہ میں احتجاج منعقد کرنے کا مطالبہ کیا. ہڑتال کی نوٹس دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، تلنگانہ قائدین نے الزام لگایا کہ کی چلو حیدرآباد ریلی کے پیچھے وجےواڑہ کے رکن پارلیمنٹ ایل راجگوپال کا ہاتھ ہے

دوسری جانب اندھرا پردیش این جی اوس نے واضح کیا ہے کہ وہ 2 مارچ کو چلو حیدرآباد ریلی کے اعلان پر قائم ہے اور وہ تلنگانہ این جی اوس کے انتباہ سے خوفزدہ نہیں ہے. میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یونین کے صدر گوپال ریڈی نے سوال کیا کہ انہیں ریلی منعقد کرنے سے روکنے کا تلنگانہ قائدین کو کسنے اختیار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ چلو حیدرآباد کے دوران نظم و ضبط کی صورت حال پر ریاستی حکومت نظر رکھیگی
گوپال ریڈی نے واضح کیا کہ وہ متحدہ ریاست کے حق میں ہیں حالانکہ وہ دسویں پی آر سی کے قیام کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں

kodandaram
Next: اکبرالدین اویسی کی ضمانت منظور

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top