Home » اردو » اکبرالدین اویسی کی ضمانت منظور

اکبرالدین اویسی کی ضمانت منظور

نظام آباد اورعادل آباد کی عدالتوں کا فیصلہ
حیدرآباد، 15/فروری: مبینہ اشتعال انگیز تقریر معاملے میں قائد مجلس اکبرالدین اویسی کو عادل آباد اور نظام آباد کی عدالتوں نے جمعہ کے روز ضمانت منظور کر دی ہے

عادل آباد کی عدالت نے قائد مجلس کو دس-دس ہزار روپیوں کے دو شخصی مچلکے پر ضمانت منظور کی. اسکے علاوہ، اکبرالدین اویسی کو عدالت میں انکا پاسپورٹ جمع کرانے کے لیئے بھی کہا گیا ہے. عدالت نے اکبر اویسی کے نرمل میں داخلہ اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز بیان پر بھی پابندی لگائی ہے. عدالت نے کہا کہ ان احکام کی خلاف ورزی کرنے پر انکی ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے

دوسری جانب نظام آباد کی عدالت نے بھی ایک اور مبینہ اشتعال انگیز تقریر معاملے میں اکبر اویسی کی ضمانت منظور کر لی ہے
چونکہ 2005 کے مقدمہ میں سنگا ریڈی کی عدالت نے اکبر اویسی کی ضمانت پہلے منظور کر دی ہے، اس لیئے نظام آباد اور عادل آباد کی عدالتوں کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر انکی جیل سے رہائی ممکن ہو گئی ہے

واضح رہے کہ ان دونوں عدالتوں میں جمعرات کے روز ضمانت عرضیوں پر بحث مکمل کی گئی تھی. اکبر اویسی کے وکیل نے عادل آباد عدالت کو بتایا کہ 8 جنوری کو گرفتاری کے بعد سے قائد مجلس کی صحت لگاتار بگڑ رہی ہے. انہوں نے کہا کہ پولیس نے اکبر اویسی کو اپنی تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ مکمل کر لی ہے، جبکی 5 فروری کو انکی آواز کا نمونہ بھی حاصل کیا جا چکا ہے. ایسے میں اکبر اویسی کو ضمانت منظور کی جانی چاہئیے تاکہ انکا کسی سوپر سپیشالٹی اسپتال میں علاج کروایا جا سکے.
وکیل نے کہا کہ اس کیس کے ملزم نمبر دو عظیم بن یحییٰ کو خرابی صحت کی بنیاد پر ضمانت دی جا چکی ہے اور طبی بنیاد پر قائد مجلس کی بھی ضمانت منظور کی جانی چاہئیے. بعد ازاں عدالت کے احکام پر انکوائری افسر اے رگھو نے تحقیقات پر ایک رپورٹ پیش کی
نظام آباد کی عدالت میں بھی ایسی ہی بحث کی گئی

Adilabad District Court Adilabad/Nizamabad News Akber Owaisi's Release nizamabad
Previous: تلنگانہ ملازمین نے دی ہڑتال کی نوٹس
Next: اکبرالدین اویسی کی ہفتہ کے روز ہوگی رہائی

Leave a Reply Cancel reply

Scroll To Top