Inn Live News, urdu news online, Online Newspaper, Urdu News Live Online News, Hyderabad Old City News, urdu news papers online, latest urdu news, newspaper online
Latest News
You are here: Home » اردو » سیاسی بیقیینی اور عدم استحکام کا سال

سیاسی بیقیینی اور عدم استحکام کا سال

حیدرآباد، 31 ڈسمبر (آئ این این): سال 2012 میں آندھرا پردیش سیاسی، سماجی، ثقافتی، قانون اور کھیل کے شعبوں میں بیقینی اورعدم استحکام کا شکار رہا. حلانکہ اس سال کچھ باتیں اچّھی بھی ہوئی، لیکن سال کا زیادہتر وقت عام آدمی سے لیکر بڑے سیاستدان بھی پریشان ہی رہے

ریاست میں تلنگانہ کا معاملہ سال 2012 میں چھایا رہا. اسکی وجہ سے نہ صرف پارلیمنٹ اور اسمبلی کی کاروائی متاثر ہوئی، بلکہ علاقے میں ترقیاتی کام پوری طرح منجمد ہو گئے. کانگریس اراکین پارلیمنٹ اتنے دباؤ میں رہے کی ایف ڈی آئ پر ووٹنگ کے وقت انہوں نے خود اپنی ہی پارٹی کو بلیک میل کرکے کل جماعتی اجلاس کے لئے منظوری حاصل کی. سال ختم ہونے سے تین روز قبل کل جماعتی اجلاس بھی منعقد ہوا جسمیں ریاست کی آٹھ سیاسی جماعتوں نے شرکت کرتے ہوۓ مرکز کو اپنے خیالات سے واقف کروایا. لیکن اس سنجیدہ مسلئہ پر فیصلہ اگلے سال یعنی جنوری ختم تک ٹال دیا گیا. اس معاملے پر جہاں کانگریس پارٹی کی رائے بٹی ہوئی تھی، وہیں تلگو دیشم پارٹی نے غیر واضے رائے دی. وائی یس آر کانگریس پارٹی نے فیصلے مرکز پر ہی چھوڑ دیا. جبکہ مجلس اور سی پی ایم نے ریاست کی تقسیم کی مخالفت کی

ریاست کی کرن کمار ریڈی حکومت نے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دی. لیکن اسی سال یہ چرنجیوی کی پرجا راجیم پارٹی کے کانگریس میں انضمام اور مجلس کی تائید کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا

ریاست میں اس سال منعقد ہوۓ ضمنی انتخابات نے وائی یس آر کانگریس پارٹی کو ایک مسلمہ حیثیت دی. حالانکہ ان انتخابات سے کچھ عرصہ قبل پارٹی صدر اور کڈپا رکن پارلیمنٹ جگن موہن ریڈی کو غیر محسوبہ اثاثہ جات معاملے میں سی بی آئ نے گرفتار کیا تھا اور وہ اب بھی چنچل گڈہ جیل میں قید ہیں

اسی بیچ سابق وزیر موپی دیوی وینکٹ رمنا راؤ کو سی بی آئ نے وینپیک اراضی الاٹمنٹ گھوٹالے میں گرفتار کیا جبکہ کئی آئ اے ایس افسران بھی مختلف الزامات کے تحت جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچے. اس دوران کرناٹک کے سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کو او ایم سی کے غیر قانونی کانکنی معاملے پیسوں کے عوض ضمانت دینے کے الزام ایک جج سمیت دیگر نو افراد کو گرفتار کیا گیا

سیاسی محاذ پر ریاستی کابینہ میں اختلافات واضے طور پر سامنے آئے. کی وزرا پر بدعنوانی کے الزامات لگے اور انکی سیاسی بقا کو لیکر کی بار سوالیہ نشان لگے. اس بیچ تلگو دیشم پر حکمران کانگریس پارٹی کو چھوڑکر قائدین نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کی اور ٹی آر ایس 2012 میں علاقے کی سب سے مضبوط جماعت بنکر ابھری. اسنے سوائے محبوبنگر کے ضمنی انتخابات میں سبھی سیٹیں جیتیں

چارمینار سے متصل غیر قانونی بھاگیہ لکشمی مندر سے متعلق تنازیہ کے بعد مجلس اتحاد المسلمین نے کانگریس پارٹی سے اپنے تعلقات توڑ لئے اور اس قدم نے ریاست میں سیاسی عدم استحکام کو اور مضبوط کر دیا. لیکن فلمی اداکار سے سیاسی رہنما بنے چرنجیوی کے لیئے سال 2012 یادگار ثابت ہوگا، کیونکہ انہیں اپنی پرجا راجیم پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کے تحفے کے طور پر مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا

اس سال کانگریس پارٹی نے درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے لئے ذیلی منصوبہ متعارف کرواتے ہوئے اسمبلی میں قانون بھی منظور کروالیا

کھیلوں کی دنیا میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سبق کپتان اور موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کے لئے سال 2012 اچّھا ثابت ہوا. میچ فکسنگ کے الزامات پر ہائی کورٹ نے انہیں کلین چٹ دے دی. جبکہ بیڈمینٹن کوچ پلیلا گوپی چند پرممبئی ہائی کورٹ میں ہراسانی کی شکایات درج کی گئی. اس سال وی وی یس لکشمن نے کرکٹ کو الوداع کہکر سبھی کو چونکا دیا

مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی اس سال بھی پریشان رہا اور یہ بلکل بھی توقع نہیں ہے کہ نیا سال بھی عام آدمی کیلئے کوئی راحت لائیگا

Leave a Reply

Scroll To Top